تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات جاری

اے آر وائی - دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات معمول کے مطابق جاری ہیں اور آئی ایم ایف کے سربراہ کی گرفتاری سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑا وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کے قرضے کی باقی قسطوں کے اجراء کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔



ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومینک اسٹراس کی ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتاری کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑا اور یہ معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے پاکستان کو مختلف قسطوں میں اب تک سات ارب چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ مل چکا ہے تاہم اگست دو ہزار دس میں آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات کے عمل سے عدم اطمینان کے باعث قرضے کی باقی قسطیں روک دیں تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.