1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات مکمل ، بجٹ اہداف پراتفاق
اے آر وائی - اسلام آباد: دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور دونوں جانب سے بجٹ اہداف پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو مشکلات کے پیش نظر آر جی ایس ٹی ٹیکس لگانے میں چھوٹ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اس حوالےسےدوبارہ مذاکرات جولائی میں ہوں گے پاکستان نےآر جی ایس ٹی پر دئیے جانے والے متبادل ٹیکس کے نظام کے بارے میں بتایا کہ اس نظام سے اضافی نوے ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جس سے بجٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایم ایف نےزرعی انکم ٹیکس لگانے کے علاوہ خدمات کے شعبے پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی شرائط پر زور دیا پاکستان بجٹ پیش کرنے کے بعد ورلڈ بنک سے پچاسی کروڑ ڈالرکے لئے مذاکرات بھی کرے گا۔