1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
جولائی تااپریل:کرنٹ اکاؤنٹ74کروڑ80لاکھ ڈالرسرپلس رہا
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے اپریل دو ہزار گیارہ کے دوران جاری حسابات چوہترکروڑ اسسی لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں رواں کھاتوں کا خسارہ تین ارب پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تھا۔اپریل دو ہزار گیارہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی مالیت اکہتر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر رہی،مارچ میں یہ مالیت تئیس کروڑ ڈالر تھی۔