1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز تیزی
اے آر وائی - سنگاپور: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ دو فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا۔
آسٹریلیا کی اسٹاک مارکیٹ بھی ایک اعشاریہ چار فیصد بڑھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں شرح سود ممکنہ طور پر کم رہنے اور دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔