1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
پی این ایس سی نے چین سے ایک اور جہاز حاصل کرلیا
اے آر وائی - کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے چین سے ایک اور جہاز حاصل کرلیا ہے۔ ہینڈی سائز بلک کیرئیر ایم وی سبی اٹھائیس ہزار چار سو بیالیس میٹرک ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پی این ایس سی کا جہازوں کی خریداری کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے ادارے کی تجارتی استعداد میں اضافہ اور ادارے کا منافع بڑھ رہا ہے۔