1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس چھ پوانٹس کمی سے گیارہ ہزار آٹھ سو اناسی پر بند ہوا.
کُل چار کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ ایک سو انتیس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ایک سو بیس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔