1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
ایف بی آر کے21افسران کی معطلی کی مدت میں اضافہ
اے آر وائی - اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کنٹینرز کیس کے تناظر میں معطل 21 افسران کی مدت معطلی میں مزید تین ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے ہیں معطل شدہ افسران میں کسٹمز سروس کے گریڈ اٹھارہ کے چھ، گریڈ سولہ کے تین اور گریڈ پندرہ کے بارہ افسران شامل ہیں۔
ان میں سے 19کا تعلق کراچی اور دو کا اسلام آباد کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ سے ہے ان افسران کی معطلی کی مدت میں اضافہ فوری طور پر ہوگا۔