1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 57سینٹس کا اضافہ
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ستاون سینٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں جولائی کے لئے خام تیل کے سودے ننانوے ڈالر پچاس سینٹس میں کئے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا میں تیل کی طلب ممکنہ طور پر بڑھنے کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔