1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج مثبت رجحان
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں کمی، تائیوان کی معیشت توقعات سے زائد بڑھنے اور آئندہ دنوں میں تھائی لینڈ کی معیشت سے متعلق بہتر اعداد و شمار جاری ہونے کے امکان کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں شیئرز کی خریداری دیکھی گئی۔