1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
آئی ایم ایف کے نئے سربراہ کیلئے دوڑ شروع
اے آر وائی - نیویارک : اسٹراس کہن کے استعفیٰ کے بعد آئی ایم ایف کے سربراہ کے انتخاب کیلئے یورپ، ایشیا اور روس کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی۔
سنگاپور کے وزیر خزانہ تھرمان شانمگرتنام آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے سر فہرست ہیں ،یورپ،ایشیا اور روس کے درمیان جاری اس دوڑ میں مختلف نام زیر غور ہیں مگر سنگاپور کے وزیر خزانہ گھاگ ترین وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ انیس سو چھیالیس میں آئی ایم ایف کے قیام سے اب تک تمام سربراہوں کا انتخاب یورپ سے کیا جاتا رہا ہے۔