1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 86روپے کی بلند سطح پر
اے آر وائی - کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک مرتبہ پھر چھیاسی روپے کی بلند سطح عبور کرگئی ہے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جمعے کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید تیس پیسے اضافہ ہوا اور یہ چھیاسی روپے بیس پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے اس کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔