1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
مارک اپ سبسڈی کی دوسری قسط کی40فیصد ادائیگی کی ہدایت
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ای ایف ایس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے طویل مدتی قرضوں کے تحت مارک اپ سبسڈی کی دوسری قسط کی چالیس فیصد ادائیگی کردیں۔
اسٹیٹ بینک نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اس ادائیگی کے بعد بینکوںاور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی متعلقہ برانچز مکمل کئے گئے کلیمز جمع کراکر ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے متعلقہ دفاتر سے اس کی وصولی کے لئے رجوع کریں۔ ہر کلیم کے ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل منسلک کرنی ہوگی۔