تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

کونٹی نینٹیل بسکٹس کاپرنس اسکول پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز

اے آر وائی - لاہور: کونٹینٹیل بسکٹس نے "پرنس سکول پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت مختلف سکولوں کے بچوں کوہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے چیمپیئن کی طرح تیار کیا جائے گا۔ لاہور میں تقریب کے دوران پرنس بسکٹسس کے سینیئر برانڈ مینیجر حسن شیروانی نے بتایا کہ سکول پارٹنرشپ پروگرام کے تحت مختلف سکولوں کےبچوں کے لئے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس کے ساتھ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور طریقہ سے استعمال میں لاسکیں گے۔ اس سے ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ جیتنے والے سکولوں اور طلباء کو حوصلہ افزائی کیلئے ٹرافی دی جائے گی۔ کونٹینٹیل بسکٹ لمیٹڈ بچوں کو جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.