1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
اسٹیٹ بینک:نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 14فیصد پر برقرار
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود چودہ فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے بڑھتا ہوا بجٹ خسارہ چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے بہتری کے آثار نمایاں ہیں تاہم توانائی بحران کے باعث پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ بڑا مسئلہ ہے بیرونی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں قرضوں کا بوجھ قابل برداشات سطح پر ہے۔