1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
استعمال شدہ بسوں ، ٹرکوں ،زرعی ٹریکٹروں کی درآمدآسان ہو گئی
اے آر وائی - اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے استعمال شدہ بسوں ، ٹرکوں ، ویگنوں اور زرعی ٹریکٹروں کی درآمد کے لئے شرح فرسود گی ساٹھ فیصد تک بڑھا دی۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق شرح فرسودگی میں اضافہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں استعمال شدہ بسوں ، ٹرکوں ، ویگنوں اور زرعی ٹریکٹروں کی درآمد کو آسان بنانے اور مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے کیا گیا ہے ، ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ہے ۔