1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
جی ڈی پی کو ڈھائی سے تین فیصد رکھنے کے لئے کوشاں ہیں
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کو ڈھائی سے تین فیصد تک رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ افراط زر اور بجٹ خسارے میں کمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں سات لاکھ صاحب حیثیت افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے اور حقیقی معاشی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔