1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
سونے کی فی تولہ قیمت 49600روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بیالیس ہزار پانچ سو چودہ روپے پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے اضافہ ہوا اور یہ اننچاس پزار چھ سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دھاتوں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھنے کی وجہ سے سونا مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔