1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
بل ادانہ کرنیوالوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی ،سیدنوید قمر
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیرپانی و بجلی نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے کم ہوجائے گا جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرنےتسلیم کیاکہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات ہیں۔نیپرا کے ای ایس سی کو نوٹس جاری کرے۔ انھوں نے بتایاکہ اپریل اور مئی میں آٹھ نئے پاور پلانٹس آئے ہیں جن کی پیداوار بارہ سو میگاواٹ ہے۔ تیل کی سپلائی کو بہتر کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ بجلی کے بلوں کا ڈیفالٹ اڑسٹھ ارب روپے ہے۔جو بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔