تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

اتوار بازار بھی ناکام، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی

اے آر وائی - اسلام آباد : ملک میں ہونے والی مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے ۔ عوام کی سہولت کےلئے لگائے جانے والے اتوار بازار بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔



اسلام آباد میں لگائے جانے والے اتوار بازار میں شہریوں کا کہناہےکہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کےلئے زندہ رہنا مشکل تر بنادیا ہے ۔ اتوار بازار میں بھی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں ۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کےلئے بنائی جانے والی کمیٹیاں درست کام نہیں کررہی ہیں ۔سستے بازاروں میں معیاری اشیاء کی جگہ ناقص چیزیں فروخت کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.