1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نناوے ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے ایک ڈالر سترہ سینٹس کمی سے اٹھانوے ڈالر ترانوے سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے ایک ڈالر تین سینٹس کمی سے ایک سو گیارہ ڈالر چھتیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔