1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
روپے کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 93روپے کی بلندترین سطح پر
اے آر وائی - کراچی : اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح تیرانوے روپے پر پہنچ گئی ہے۔
منی مارکیٹ ڈیلرز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیر کو آسٹریلین ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا اور یہ تیرانوے روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گذشتہ چند روز میں روپے کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر میں تین روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں امریکی ڈالر کی قدر دباؤ کا شکار رہنے کی وجہ سے آسٹریلین اور کینیڈین ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔