1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
پاکستان کی شرح ترقی خطے میں سب سے کم رہی، آئی ایم ایف
اے آر وائی - اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح ترقی خطے میں سب سے کم رہی جبکہ خطے کے باقی ممالک کی شرح نمو اس سے بہتر ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں گذشتہ برس کا سیلاب سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ گذشتہ دو برس میں پاکستان مصر اور لبنان نے مہنگائی اور غربت کے سبب سبسڈی دی۔ مشرق وسطی کے باقی حصوں میں سیاسی عدم استحکام کے باعث ترقی متاثر ہوئی۔
خطے میں اوسطا شرح نمو چار فیصد اور پاکستان میں شرح نمو اڑھائی فیصد کے قریب ہے۔ مسعود احمد نے بتایا کہ تیل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان ممالک میں عوام کے مسائل کو بہت بڑھا دیا ہے۔