1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 57پوائنٹس کا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں نیول بیس پر حملے کے باوجود شیئرز مارکیٹ میں ستاون پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار اکتیس پر بند ہوا۔
کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا تاہم شیئرز بائنگ نے انڈیکس کو مثبت کردیا۔ مجموعی طور پر چار کروڑ دو لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ ایک سو سولہ کمپنیز کے حصص مہنگے اور ایک سو پانچ کمپنیز کے حصص سستے ہوئے۔