1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
پاک چین دوستی پر20 روپےکا یادگاری سکہ جاری
اے آر وائی - اسلام آباد : وزارت خزانہ نے پاک چین دوستی کے ساٹھ سال کے مکمل ہونے پر بیس روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔
اس موقع پر وزارت خزانہ اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے یہ سکہ جاری کیا جس میں چین کے قائم مقام سفیر ہوانگ زی لیان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاک چین دوستی کے حوالے سے قراقرام ہائی وے، گوادر پورٹ، ہیوی انجینیئرنگ انڈسٹری اور چشمہ پاور پلانٹ، کا خاص طور پر ذکر کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ترقی اسکی محنت کا شاخسانہ ہے اور دوسرے ممالک کے لئے مشعل راہ ہے۔چین کے قائم مقام سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کو اپنا ایک دیرینہ دوست تصور کرتا ہے۔