1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
انٹربینک مارکیٹ :ڈالرکےمقابلے میں روپےکی قدرمیں10پیسےاضافہ
اے آر وائی - کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں آج روپے کی قدر میں دس پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر پچیاسی روپے پچیاسی پیسے سے گر کر پچیاسی روپے پچھتر پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب میں کسی حد تک کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔