تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

بےروزگاری،مہنگائی ختم کئےبغیرغربت پرقابو ممکن نہیں،ماہرین

اے آر وائی - کراچی : بے روزگاری اور مہنگائی ختم کئے بغیر غربت پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔حکومت کواپنے اخراجات کم کر کے معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام بجٹ ڈیسک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ممبرسینیٹر ہارون اختر نے کہا کہ سرکاری شعبہ محض دس فیصد روز گار مہیا کرتا ہے باقی نوے فیصد ملازمتیں نجی شعبے سے ہی ملتی ہیں۔ اس لئے نجی شعبے کو ترقی دینی چاہئیے۔



ماہر معیشت شان سعید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں پر انتہائی کم رقم خرچ کی ہے۔ معیشت کی شرح نمو میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین انیس مجید نے کہا کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے بہت سے اقدامات حکومت فوری طور پر کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجناس کو بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا جانا چاہئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.