1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
بھارت افغانستان کے اقتصادی شعبے میں بھی داخل
اے آر وائی - کابل : بھارت کابل میں اثر رسوخ بڑھانے کے بعد اب افغانستان کے اقتصادی شعبے میں بھی داخل ہوگیا، بھارتی کمپنی افغانستان میں کان کنی کا پروجیکٹ قائم کریگی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی اسٹیل کمپنی ایس اے آئی ایل افغانستان کے علاقے حاجی گیک میں کانوں سے کچ لوہا نکالنے کیلئے اسٹریٹیجک پارٹنر کی تلاش شروع کردی ہے۔
ایس اے آئی ایل کے مطابق وہ افغانستان میں کان کنی کے پروجیکٹ کو قائم کرنے کیلئے بھارت کی ہی کسی کمپنی کا اسٹریٹجک پارٹنر بنائیگی۔ بھارت نے افغانستان کے روڈ راستے بنانے اور دیگر تعمیری کام کے بعد اب کان کنی اور دیگر صنعتی شعبوں میں ادارے قائم کرنا شروع کردئیے ہیں۔