تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی سیدنویدقمر سے ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بنک، پاکستان کو دیامربھاشاڈیم سمیت توانائی سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے مالی امدادفراہم کرے گا۔



یہ بات اے ڈی بی کے ڈائریکٹرجنرل یوآن مرنڈا نے وفاقی وزیرپانی وبجلی سید نویدقمر سے، وفد کے ہمراہ اسلام آبادمیں ملاقات میں کہی۔ اس موقع پراے ڈی بی کے ڈائریکٹرجنرل یوآن مرنڈا کاکہناتھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک دیامربھاشا ڈیم منصوبےکیلئے مالی امدادفراہم کرے گا اس حوالے سے معاملات کوتیزی سے نمٹایاجارہا ہے۔



اس موقع پروفاقی وزیرپانی وبجلی سیدنویدقمرنے وفد کوبتایا کہ حکومت توانائی سے متعلق شعبے کوموثربنانے کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے، اے ڈی بی بھاشا ڈیم سے متعلق امور کو جلد نمٹائے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پن بجلی کے دوسرے منصوبوں میں بھی امداد دے گا ان منصوبوں میں ٹیوب ویلوں کی بہتری ،چھوٹے اور درمیانے ڈیمز سمیت دوسرے منصوبے شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.