1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان
اے آر وائی - اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے سات پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کردیا۔ اس کا اطلاق آئندہ ما ہ یکم جون سے ہوگا ۔ اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ صارفین کو اگلے ماہ کے بلوں میں اضافے کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔