1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
بجٹ میں تعلیم کیلئےزیادہ رقم رکھی جانی چاہئیے ، ماہرین
اے آر وائی - کراچی : تعلیم کو ترویج دئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کی جانی چاہئیے۔ اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام بجٹ ڈیسک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے کہا کہ حکومت تعلیم پر جی ڈی پی کا صرف ایک اعشاریہ دو فیصد خرچ کر رہی ہے اس میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک جی ڈی پی کا چھ فیصد تعلیم پر خرچ کریں۔
پنجاب کے سابق وزیر تعلیم عمران مسعود نے کہا کہ صحت اور تعلیم کیئے طویل المدت پالیسی پرعمل درآمد نہیں کیاجارہاہے۔اس حوالے سے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چئیرمین ندیم احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کو بیرون ملک اسکالرشپ پر جانے والے طلبہ اور اساتذہ کو فنڈز جاری کرنے چاہیے اور یہ پروگرام آئندہ بھی جاری رکھا جانا چاہئیے۔