1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
سیلاب زدہ علاقوں کے کاروبار کی ری فنانسنگ کی مدت میں توسیع
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور زرعی سرگرمیوں کی بحالی کی ری فنانسنگ اسکیم کے دائرہ کار میں توسیع کردی ہے۔
مرکزی بینک حکام کے مطابق اسکیم کے تحت غیر زرعی شعبے کو بھی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کے موثر رہنے کی مدت اکتیس اکتوبر دو ہزار سے بڑھا کر تیس نومبر دو ہزار بارہ کردی گئی ہے۔ بینکوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسکیم کے تحت ری فنانس کی اصل رقم سات روز کے بجائے پندرہ روز کے اندر فراہم کرسکتے ہیں۔