تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

شیئرز ٹریڈنگ پر0.02فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اے آر وائی - اسلام آباد : کیپیٹل گینز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں ختم کرکے اس کی جگہ اسٹاک ایکس چینجز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔



وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس کو ختم کرکے حصص کی خریدو فروخت پر اعشاریہ صفر دو فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ گذشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں کو صدر مملکت نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ برس بھی اس ٹیکس کی مخالفت کی تھی تا ہم وزارت خزانہ نے یہ ٹیکس لگا دیا۔ تا ہم آنے والے بجٹ میں اس ٹیکس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.