تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

فیصل آباد: شہر کے سی این جی اسٹیشنز دو روز کے لیے بند

اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں گیس لوڈ مینیجمنٹ کے تحت شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



ذرائع کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث فیصل آباد بھر کے تین سو چالیس سے زائد سی این جی اسٹیشنز جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے۔ اس صورتحال کے باعث شہر کے سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تین ہزار سے زائد مزدوروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کا بھی روزگار بھی متاثر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.