تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

پاکستانی چاول کی برآمدات 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اے آر وائی - کراچی : رواں سال پاکستانی چاول کی برآمدات 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق چاول کی بر آمدات3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ ابھی تک 3.5 ملین ٹن چاول برآمد کئے جاچکے ہیں جن 2.2 ملین ٹن اعلیٰ میعار چاول جبکہ 1.3 ملین ٹن باسمتی چاول شامل ہیں۔



ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت کے دوران 1.8 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال چاول کی مجموعی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.