1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
کراچی:دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر پانچ روپے فی لیٹر اضافہ
اے آر وائی - کراچی: شہری حکومت دودھ فروشوں کے سامنے بے بس۔ڈیری فارمر ایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
ڈیری فارمر ایسو سی ایشن نے تین ماہ کے دوران دس روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جبکہ سرکاری نرخ ساٹھ روپے فی لیٹر کے بجائے دودھ فروش چھیاسٹھ روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے تھے۔ ڈیری فارمر ایسو سی ایشن کے آج ہونے والے اجلاس میں دودھ کی قیمت پر پانچ روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ شہر میں اکہتر روپے فی لیٹرفروخت کیا جائے گا۔
ای ڈی او انٹر پرائسز ڈاکٹر سیف نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ چار اپریل کو شہری حکومت نے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا تھا جو انسٹھ روپے سے ساٹھ روپے فی لیٹر نرخ مقرر کئے گئے تھے ۔