1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
توانائی بحران پرقابوپائے بغیربرآمدات بڑھاناممکن نہیں،ماہرین
اے آر وائی - کراچی : توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ۔حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے بجلی اور گیس کے مسائل ختم کرنے پر توجہ دے۔ اے آر وائی نیوزکے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نجی شعبے کوگیس اور بجلی کی ضرورت ہے۔کوئلےسے پندرہ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرسکتےہیں۔ چین اور یورپ سے تجارتی تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نجی بینکوں سے قرض لینے میں کمی کرے تاکہ نجی شعبوں کو سرمایہ حاصل ہو سکے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چئیرمین طارق اقبال پوری کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات چوبیس ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہیں۔چین میں ہرسال تیس تجاتی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہمیں فائننشل مینجمنٹ بہتر بنانے اور منصبوں پر مکمل عملدرآمد پرغور کرنا چاہئیے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کنٹری اکانومسٹ صائم علی نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل کے بہتر سے بہتر استعمال کی منصوبہ بندی کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سرمایہ کاری زبیر موتی والا نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔