1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 30پوائنٹس کی محدود تیزی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو محدود تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس تیس پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار ایک سو اٹھانوے پر بند ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو چوراسی کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور نوے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔