1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ 856ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ
اے آر وائی - اسلام آباد : آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا حجم آٹھ سو چھپن ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا چار فیصد تک رکھا جا سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیرونی وسائل سے صرف پینتالیس ارب روپے دستیاب ہو سکیں گے۔ باقی ماندہ خسارہ ملکی ذرائع اور قرضوں سے حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان کو آئندہ برس ساڑھے چار ارب ڈالر کی بیرونی وصولیاں ہوں گی جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں چار ارب ڈالر ہوں گی۔ ان میں آئی ایم ایف کے قرضوں کی واپسی بھی شامل ہے۔