1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند
اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بدھ کو فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے جو کل صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔
فیکٹریوں اور کار خانوں میں کام بند ہونے سے جہاں پیداواری عمل رک جاتا ہے اور برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہیں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی معاوضے سے محروم ہو جاتےہیں۔