1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
عالمی منڈی میں ایک بیرل خام تیل مزید 36سینٹس مہنگا ہوگیا
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید چھتیس سینٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں جولائی کے لئے خام تیل کے فی بیرل سودے ایک سو ڈالر انسٹھ سینٹس میں کئے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جی ایٹ ممالک کے اجلاس میں عالمی معیشتوں میں بہتری کے اعلان اور یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک ہفتے کی کم ترین سطح تک گرنے کی وجہ سے تیل مہنگا ہوا ہے۔