1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
شیئرز مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 253پوائنٹس کی تیزی رہی
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر دو سو تریپن پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو چھبیس پر بند ہوا۔
پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر آٹھ کروڑ شیئرز ٹریڈ ہوئے جو گذشتہ ہفتے کی نسبت اناسی فیصد زائد ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سینئر ٹریڈرز کے مطابق حکومت کی جانب سے شیئرز مارکیٹ پر عائد ٹیکسز میں ترامیم اور کسی حد تک چھوٹ دینے کی یقین دہانیوں کے باعث گذشتہ ہفتے سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی۔