1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا
اے آر وائی - کراچی : بجٹ کی آمدآمد ہے اور مہنگائی نےعوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ اتوار بازار بھی شہریوں کی ضروریات پوری کرنےمیں ناکام ہوگئے ہیں ۔ عام استعمال کی چیزیں لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
بجٹ اور مہنگائی کے حوالے سے اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہےکہ بجٹ سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ ہرسال بجٹ کے منی بجٹ آتے ہیں ۔ جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتارہتا ہے۔ لاہور کے شہریوں کاکہناہےکہ مہنگائی میں ہرروز اضافہ ہورہاہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ہر شے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتاہے ۔غریب انسان کےلئے زندگی گذارنا مشکل ہوتاجارہاہے ۔ کراچی میں شہریوں کاکہناہےکہ اتوار میں کچھ چیزیں سستی ہیں ۔ لیکن زیادہ ترچیزیں مہنگی ہیں.
بجٹ کے حوالے سے شہریوں نے کہاکہ لوگ مہنگائی برداشت کرنے کےعادی ہوتے جارہےہیں ۔ مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے لیکن ذرائع آمدنی میں اضافہ نہیں ہورہاہے ۔ جو لوگ پہلے ایک لیٹر دودھ استعمال کرتےتھے اب وہ آدھا لیڑ استعمال کرتےہیں ۔ حکومت کو مہنگائی پرقابوپانےکی کوششیں کرنی چاہیے۔