1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
رواں برس چینی درآمد نہیں کرنی پڑےگی، شوگرملزایسوسی ایشن
اے آر وائی - کراچی : پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اور رواں برس چینی درآمد نہیں کرنی پڑے گی۔
پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اس سال ملک میں چینی کی ملکی کھپت کا اندازہ 4.2 ملین ٹن لگایا گیا ہے جبکہ شوگر انڈسٹری نے 4.1 ملین ٹن چینی کی پیداوار کی ہے۔ اس طرح مجموعی ملکی طلب سے 0.1 ملین ٹن چینی کم پیدا ہوئی جو گذشتہ سال کے اسٹاک سے پوری ہوجائے گی ۔