1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
لاہور : دو روزکے لیےسی این جی گیس کی فراہمی معطل
اے آر وائی - لاہور : گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن میں آج سے دوروز کے لیےسی این جی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
پیر کی صبح چھب جے سے بدھ کی صبح چھ بجے تک سی این جی اسٹیشن گیس کی فراہمی بندرکھیں گے ۔
حکام کی جانب سے اس بار بھی گیس کی قلت کو جواز بنا کر عوام کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے اور کل رات سے سی این جی اسٹیشن پر گیس حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔