1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ دو فیصد اضافے سے ایک سو چونتیس اعشاریہ سات پوائنٹس پر آ گیا۔
ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ پانچ اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ تائیوان،سری لنکا، تھائی لینڈ،بھارت ،سنگاپور اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی جبکہ جاپان،جنوبی کوریا اور ملائشیا کی مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا گیا۔