تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

گیس پر سرچارج کی تجویز ناقابل قبول ہے، سی این جی ایسوسی ایشن

اے آر وائی - اسلام آباد : آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کے نرخوں پر ہر تین ماہ بعد پندرہ فیصد سرچارج عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔



ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین جنید اسماعیل ماکدا نے بتایا کہ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے گیس کے نرخ پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھنوں کے مساوی کرنے کی تجویز سراسر ظالمانہ ہے۔



گیس پرسرچارج لگانےکےبجائےمخصوص سیکٹرز کو ایندھن پردی جانے والی سبسڈی واپس لی جائے اس سے نہ صرف حکومت کو اربوں روپے ماہانہ کی آمدنی ہوگی بلکہ گیس کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.