تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

توانائی بحران کے حل میں تعاون کرسکتے ہیں، بیلجیئن سفیر

اے آر وائی - فیصل آباد : پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر ہانس کرسچن کنٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی بحران کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔



فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم کے سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی شاخت بری طرح متاثر ہوئی ہے اسے بہتر بنانے کے لیے سفارتخانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔



ان کا کہنا تھا کہ بیلجیئم یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کا پانچواں بڑا خریدار ہے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھاکر تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.