1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
نو ماہ میں20کروڑ72لاکھ ڈالر کے آلات جراحی برآمد
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بیس کروڑ بہتتر لاکھ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزا دس سے اپریل دو ہزار گیارہ کے دوران سرجری کے سامان اور طبی آلات کی برآمدات میں چھ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت انیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تھی۔ اپریل دو ہزار گیارہ میں سرجری کے سامان اور آلات جراحی کی برآمدات کی مالیت دو کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت ایک اعشاریہ چھتیس فیصد زائد ہے۔