1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز مندی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیاون پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار ایک سو چوالیس پر بند ہوا۔
مجموعی طورپربارہ کروڑ اکتیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ایک سوستر کمپنیز کے حصص سستے اور ایک سو تینتالیس کے حصص مہنگے ہوئے۔ دوسری جانب کے ایس ای میزان تھرٹی انڈیکس کی تجدیدکردی گئی ہے۔ نئے انڈیکس میں اٹک پیڑولیم، حبیب شوگر مل اورسیرل پاکستان کوشامل کیا گیا ہے۔