1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58
ایل پی جی کے نرخوں میں 11 روپے فی کلو گرام کی کمی
اے آر وائی - لاہور: ایل پی جی کے نرخوں میں گیارہ روپے فی کلو گرام کمی ہو گئی۔ نئے نرخ چوراسی روپے فی کلو ہو گئی۔ چئیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا گیا۔